میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

September 2, 2025

صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صدام حسین)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی،ترمیمی ایکٹ سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزاور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے،خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد گار ہوگا،قانون سے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید موثر ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top