مریم نواز نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا۔۔ملک عتیق اعوان۔۔
(آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے بلاد سود قرض دیا جائے گا )
لاہور :وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی:
صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب نے بڑا اقدام کرتے ہوئے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ سکیموں کا اجراء کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دونوں اسکیموں کا باضابطہ افتتاح کیا۔
آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے، ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔
ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند آج ہی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، اسکیموں کے لئے مزید معلومات ہیلپ لائن 1786 کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے انقلابی سکیموں کا آغاز کیا ہے، یہ اسکیمیں پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے ہی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پنجاب حکومت کی اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد سکیمیں ہیں، پہلے کاروبار شروع کرنا آسان نہ تھا، ہم نے ان سکیموں کے ذریعے کاروبار کو آسان بنا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب
@MaryamNSharif
نے آسںان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا لانچ کر دیا۔ فنانس سکیم کے تحت تین کروڑ تک کا بلا سود قرضہ بغیر collateral اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے دس لاکھ کا قرضہ بغیر سود اور گارنٹی کے۔
اپلیکیشن مکمل آنلائن
دونوں کیلئے اپلائ کرنے کا لنک درنہ ذیل ہے
http://akf.punjab.gov.pk
http://akc.punjab.gov.pk۔
#M_A_Awan