میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

April 16, 2025

مصری نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی

مصری نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی

مصر میں ایک نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے، اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کردی۔

دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔

تینوں خواتین سے شادی کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی۔ تینوں دلہنوں نے سفید لباس پہنا اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص بھی کیا۔

ویڈیو کلپ میں نوجوان دلہا محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور اس نے انہیں شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ امیرہ سے ملا اور اس سے گہری محبت کرتا تھا کیونکہ وہ اس کی پڑوسن اور اس کی پہلی محبت تھی۔

انہوں نے کہا کہ پھر بعد میں وہ بوسی سے ملا اور اس سے بھی محبت کرنے لگا۔ اس کے بعد اس کی محبت اسماء سے بھی ہوگئی۔ لڑکیوں نے دولہا سے اپنی محبت کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان نے لڑکیوں کو شادی کی تیاری کے لیے قاہرہ کے شمال میں واقع علاقے شبرا الخیمہ میں ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار کرنے کے لیے بُک کرایا۔

دلہنوں کو تیار کرنے والی صابرین حسنی نے صحافیوں کو کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ دولہے کی طرف سے امیرہ نامی دلہن کو اپنے ساتھ بک کروا کر حیران رہ گئی۔ پھر وہ ایک ہفتے بعد واپس آیا اور دو دیگر لڑکیوں اسماء اور بوسی کو بک کرایا۔

صابرین حسنی نے یہ بھی کہا کہ اس نے درخواست کی کہ ریزرویشن کی تقرری ایک دن میں کی جائے۔ اس نے مزید کہا تینوں لڑکیوں سے بات کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ دوست ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

صابرین نے تصدیق کی کہ اس کے سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو شائع کرنے کے بعد بہت سے لوگوں نے سوچا کا آیا یہ کہانی سچ ہے یا نہیں۔

دولہا نے اس حوالے سے لوگوں سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس یا میڈیا کے ہنگامے سے دور اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top