پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی‘ آصف زرداری
اسلام آباد(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔نئے سال کا سورج نئی آرزووں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا، اس موقع پر ملک کے صدر نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی لیکر آئے، اْمید ہے کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنیکے لیے یکجہتی،نظم وضبط،محنت اور لگن سیکام کرناہوگا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اْن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرناہوگی، پاکستان کو مضبوط بنانیکے لیے غریب طبقیکی ترقی پرتوجہ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی کامیابیوں، ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق حاصل کرنیکی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کے لیے محنت اے کام کرنیکا عزم کریں۔
10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے سیکیورٹی فیچرز کا حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)ملک میں 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے سیکیورٹی فیچرز کا حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فیچرز کے تحت 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے، اس خصوصی ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا اجراء مرحلہ وار 15 جنوری سے کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نادرا نے محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر ب فارم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی، بچوں کے جعلی شناختی کارڈز، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام ہو سکے گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اور ٹیم کو ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
سال نو پر مستحق خواتین کیلئے بینظیر انکم سپورٹ کی رقم بڑھانے کاکاعلان
اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کردی گئی۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ یہ سال ہم بینظیر ہنر مند پروگرام کیلئے وقف کررہے ہیں، بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال بھی ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی مبارکباددی گئی۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔
دھرنوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام دے گا، ملکی معاشی ترقی مقصود ہے تو معیشت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، تمام ترجیحات معیشت کے استحکام کی طرف لگانی ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں گروتھ سیکٹر میں ٹیک آف کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے، برامدآت میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، کراچی پورٹ پر فیس لیس انٹر ایکشن شروع ہوچکا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں فیس لیس انٹر ایکشن کا ٹرائل رن شروع ہوچکا ہے، کاروباری حضرات کو ریلیف ملا ہے، تیل کی اسمگلنگ میں بھی کافی کمی ہوئی ہے، پانچ مہینوں میں ترسیلاتِ زر تقریباً 15 ارب ڈالر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی یہی رہی تو ترسیلاتِ زر 35 ارب ڈالر ہو جائے گی جو ایک ریکارڈ ہوگا، دھرنوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جو ٹارگٹس آئی ایم ایف کے ساتھ فکس کیے ہیں ان میں اچھا خاصا فرق ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سپاہی اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں، انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کو ہم نے نکیل ڈالی ہے۔