میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

April 16, 2025

فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند

کرم،فریقین میں مذاکرات کامیاب،امن معاہد ہ پر دستخط

 فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند، معاملات طے ہوگئے اور تحفظات دور ہوگئے، معاہدے کا اعلان پشاور گورنرہاؤس میں ہوگا،امن معاہدہ کے بعد کرم کے قبائلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 خیبر پختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں،وزیرِ اعلیٰ کی کوششوں سے صدی پرانا کرم تنازع حل، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا‘صوبائی حکومت

کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع کرم میں فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے امن معاہدہ طے پاگیا،فریقین نے معاہدہ پر دستخط کردیئے،امن معاہدہ پردستخط کے بعد قبائلی ضلع کرم کے قبائلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بدھ کو کوہاٹ میں واقع قلعہ کے احاطہ میں کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں منعقدہ امن جرگہ تین ہفتوں کے طویل مذاکرات کے بعداپنے اختتام کو پہنچا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہل سنت اور اہل تشیع کے 45، 45 اراکین نے امن معاہدہ پر دستخط کئے۔معاہدہ میں اسلحہ واپس کرنے،مرکزی شاہراہ کھولنے سمیت کئی دیگر اہم نکات پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے طے پایا۔اطلاعات کے مطابق جرگہ ارکان اور فریقین امن معاہدہ پر دستخط کے بعد بغل گیرہوکرایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان معاہدے کا باضابطہ اعلان پشاور میں ہوگا۔ امن معاہدہ کے تحت دونوں قبائل کے مابین طویل المدتی فائربندی ہوگی،گھروں میں بغیر لائسنس کے اسلحہ نہیں رکھا جائے گا،15 دنوں کے اندر اندر بھاری ہتھیار حکومت کے حوالے کرنا ہونگے،تمام مورچے مسمار کیے جائیں گے اور ان پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے،مرکزی شاہراہ کھول کرسڑک کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پر 3 ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا،فریقین نے معاہدے پر دستخط کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرگہ ممبر ملک ثواب خان نے بتایا کہ فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، معاملات طے ہوگئے اور تحفظات دور ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاہدے کا اعلان پشاور گورنرہاؤس میں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ فریقین 14 نکات پر رضا مند ہوگئے۔پیش رفت کے حوالے سے ملک ثواب خان نے بتایا کہ کوئی بھی فریق بغیر لائسنس کے اسلحہ نہیں رکھ سکے گا، فریقین مورچے خالی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہٰیں، اسلحہ حکومتی سر پرستی میں جمع کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ایک اور جرگہ ممبر ملک سید اضغر نے کہا کہ فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے، انہوں نے بھی تصدیق کی کہ فریقین کے درمیان طے معاہدے کا اعلان پشاور گورنرہاؤس میں ہوگا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے صدی پرانا کرم تنازع حل کے قریب ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top