میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

April 27, 2025

سالِ نو کا خوشگوار آغاز

سالِ نو کا خوشگوار آغاز،پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

آئندہ دو سال کیلئے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا،پاکستان رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت بھی کرے گا

پاکستان سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود مسائل کے پرامن حل کا خواہاں، طاقت کے یکطرفہ اور غیر قانونی استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا رہے گا، اسحق ڈار

نیویارک/اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت بھی کرے گا۔علاوہ ازیں پاکستان دولت اسلامیہ (داعش) اور القاعدہ جیسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے والی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کرے گا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سال 2025 اور 2026 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی مدت کے آغاز کے موقع پر بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ آٹھویں بار منتخب ہونے کے بعد پاکستان سلامتی کونسل میں تجربے کی بھرپور میراث اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے لیے غیر متزلزل عزم لے کر آیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی میں پاکستان کی شراکت کے ذریعے خاص طور پر اقوام متحدہ کے قیام امن اور دنیا بھر میں قیام امن کی کوششوں میں اس کے فعال کردار کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود مسائل کے منصفانہ اور پرامن حل کا خواہاں ہے، پاکستان کونسل کے رکن کے طور پر طاقت کے یکطرفہ اور غیر قانونی استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *