میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

April 16, 2025

آئی ایم ایف نے برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنے کی نفی کردی

 5سال میں سالانہ 42 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ،رواں سال برآمدات 31 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہنے کا امکان

 حکومت نے گزشتہ روز اڑان پاکستان اقدام کا اعلان کرتے ہوئے 2047 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا تھا

 اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے 5سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 42 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستانی برآمدات 5سالہ ہدف سے17 ارب 7 کروڑ ڈالر سے کم رہیں گی جبکہ رواں مالی سال پاکستانی برآمدات 31 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں پاکستانی برآمدات کا تخمینہ34 ارب21کروڑ 70لاکھ ڈالرز ہے جبکہ مالی سال 27-2026 میں پاکستانی برآمدات 36 ارب 98 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 28-2027 کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 39 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ مالی سال29-2028 میں پاکستانی برآمدات 42 ارب 93کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، پاکستانی برآمدات کا5 سال کا تخمینہ آئی ایم ایف کیحالیہ رپورٹ کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ روز اڑان پاکستان اقدام کا اعلان کرتے ہوئے 2047 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top